امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

30 پیسے اضافے کے ساتھ قدر 131 روپے ہو گئی ‘ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ گیا

پیر 23 جولائی 2018 14:23

امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30پیسے کے اضافے کے ساتھ131 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر ہر روز نئی بلند ترین سطح پرپہنچ جاتاہے۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 131 روپے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور جنوری سے روپے کی قدر میں 20 فی صد تک کمی دکھی گئی ہے،جس کے ساتھ ملکی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں