پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ

انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کا رجحان ٹرینڈ میں شامل

جمعہ 17 اگست 2018 13:33

پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) لاکھوں پاکستانیوں کی مشکل آسان ہوگئی ہے،انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کا رجحان ٹرینڈ میں شامل ہو گیاہے،منڈی میں جا کر تو ہر کوئی قربانی کا جانور خرید سکتا ہے مگر اب جدید دور نے خریداری کواور بھی آسان کردیا ہے ۔پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

روایتی طریقے میں مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے، بکرے، دنبے یا کسی اور جانور کا انتخاب ایک مشکل عمل ہے تاہم اب قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں۔گذشتہ دو سال میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عید قربان پر جانوروں کی آن لائن خریداری اور قربانی کی کھالوں کی آن لائن بکنگ بھی انٹرنیٹ پر کی جارہی ہے،بڑے کیٹل فارمز نے تو فیس بک پر اپنے پیج بنالئے ہیں جن کے ذریعے جانوروں کو نمائش کے لئے پیش کئے جا رہا ہے۔

آن لائن بکرا منڈی پر جانور کی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز اور ان کی آواز کے ساتھ دیگر معلومات کے علاوہ جانور کے قیمتیں بھی درج کی جاتی ہیں۔ جس سے قربانی کا جانور خریدنے والے افراد کو بہت سی آسانیاں میسر آ جاتی ہے اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنی پسند کا جانور خرید لیتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں