حکومت معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی کرے،میاں زاہد حسین
بدھ 26 ستمبر 2018 18:24
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے اٹک ویمن چیمبر کے وفد اور پیٹرن انچیف حنا منصب خان سے گفتگو میںکہا کہ اٹک روایتی دستکاری بشمول دیدہ زیب جوتے، خوبصورت نقش ونگار والے فرنیچر اور دیگر لکڑی کے سامان ، کھڈی پر بنائے گئے بیڈ شیٹس، ٹیبل کورز، کپڑوںاور کمبلوں کے لئے ملک بھر میں شہرت رکھتا ہے ۔
حکومت پنجاب کی پری انوسٹمنٹ سروے کے مطابق اٹک شہر میں خواتین کے لئے دستکاری، فیشن ڈیزائننگ، بیوٹی پروڈکٹس، فوٹوگرافی ، بیکری اور کنفیکشنری سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع ہیں۔ ہنر مند اور تعلیم یافتہ خواتین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ خواتین انٹرپرینیور کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فرسٹ ویمن بینک اور اخوت سمیت مائیکرو فائنانسنگ کے اداروں سے کاروباری خواتین قرضہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتیں ہیں اور نیا کاروبار بھی شروع کرسکتی ہیں۔ خواتین کی معاشی ترقی میں شمولیت پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں انتہائی ضروری ہے تاہم اس جانب مطلوبہ توجہ نہیں دی جارہی۔ 1992کے لیبر سروے کے مطابق پاکستان کی 16فیصد خواتین ورک فورس کا حصہ تھیں جبکہ اقوام متحدہ کے صنفی عدم مساوات کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 25فیصد خواتین ورک فورس کا حصہ ہیں۔ تقریباً26سالوں میں خواتین ورک فورس میں صرف 9فیصد اضافہ ہوا ہے، جو انتہائی توجہ طلب ہے۔صنفی عدم مساوات کے عالمی انڈیکس پربھارت 130اورپاکستان150ویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی ایشیاء میںپاکستان سب سے نیچے ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کوقدرت نے بے حد صلاحیتوں سے نوازا ہے اور خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں ہیں لیکن خواتین کو معاشی میدان میں درپیش چیلینجز کو ختم کرنے کے لئے حکومت کوملک بھر میںقائم 15 ویمن چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔ دنیا بھر میں آٹومیشن کی وجہ سے بہت سارے شعبوں میں تبدیلی آرہی ہے، جس کی وجہ سے انفرادی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔خواتین کو کام کرنے میں درپیش چیلینجز خصوصاًدوران کام ہراسمنٹ کو ختم کیا جائے اور خواتین کے مفادات کے تحفظ کے لئے موجود ملکی قوانین کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ اٹک ، چکوال اور منسلکہ اضلاع میں خواتین کے لئے اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم کے ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث خواتین گریجویشن کے بعد تعلیم جاری نہیں رکھ سکتیں۔ واہ اور ٹیکسلا میں اگرچہ پوسٹ گریجویشن کے مواقع موجود ہیں لیکن خواتین کے لئے ہاسٹلز نہ ہونے کے باعث دوسرے شہروں سے آنے والی خواتین کے لئے بے فائدہ ہے، حکومت اٹک، چکوال اور دیگر اضلاع میں خواتین کے لئے اعلیٰ تعلیمی اور کیپیسٹی بلڈنگ کے ادارے قائم کرے تاکہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت