سینی پیکس سینما کے ریوارڈ کارڈ کی واپسی

منگل 11 دسمبر 2018 18:13

سینی پیکس سینما کے ریوارڈ کارڈ کی واپسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سینی پیکس سینما نے اپنے معزز صارفین کے لیے ریوارڈ کارڈ کی واپسی کا اعلان کردیا، سینی پیکس کا ریوارڈ کارڈ بنیادی طور پر ایک پوائنٹ بیس پروگرام ہے جس میں صارفین بہت سے خصوصی ڈسکاونٹس اور ڈیلز سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں، واضح رہے کہ سینی پیکس صارف اس کارڈ کے ذریعے خریداری پر زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے اپنی سالگرہ پر 2ٹکٹس حاصل کرنے کے امیدوار بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کارڈ کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے پہلی ٹرانزیکشن پر مفت پاپ کارن اور ڈرنک رکھی گئی ہے۔پاکستان میں لگژری سینما کے کانسپیٹ میں سینی پیکس کو نمایاں مقام حاصل ہے، سینی پیکس پاکستان میں سب سے بڑے سینما نیٹ ورک ہونے کے ناطے بے مثال اور اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں