انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 21مئی سے ہوگا

اتوار 12 مئی 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری انڈر 21باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 21 مئی سے ہوگا۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے دوسرا انٹرنیشنل عبدالناصر انڈر 21یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ 21تا 26 مئی انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے ڈراز ٹیمیں ٹورنامنٹ سیکریٹری حاجی محمد اشرف یحی سے حاصل کر لیں۔ دریں اثنا کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکریٹری زاہد ملک نے ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس 20مئی کو 8بجے شب طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ مزیدبرآں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان پاکستان باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے 17مئی کو اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ وہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے 18مئی کو واپس کراچی پہنچ جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں