گیٹورڈ منوڑہ بیچ ٹینس رینکنگ ٹورنامنٹ، عدنان خان اور قدسیہ راجہ فاتح

اتوار 12 مئی 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) دوسرا گیٹورڈ منوڑہ بیچ ٹینس رینکنگ ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز بیچ ٹینس ایونٹ سی اے اے کلب کے عدنان خان اور قدسیہ راجہ نے لڈیز سنگلز بیچ ٹینس ایونٹ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن اور ایس ٹی اے کے زیراہتمام منعقد ہ ایونٹ میں مینز سنگلز بیچ ٹینس ایونٹ سی اے اے کلب کے عدنان خان نے جیتا جبکہ عباد سرور حسین رنرز اپ رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قدسیہ راجہ نے لیڈیز سنگلز بیچ ٹینس ایونٹ میں کامیابی حاصل کی جبکہ اقرا رنرز اپ رہیں۔ منوڑہ جزیرے پر منعقد ہونے والے اس رینکنگ ٹورنامنٹ کے لیے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے بھیجے گئے بیچ ٹینس کے سازوسامان کو استعمال کیا گیا۔کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر خالد رحمانی نے منوڑہ جزیرے بھٹ شاہ آئی لینڈ کے نئے شرکا کو بیچ ٹینس سے متعارف کرانے کے لیے ایک اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا۔اس موقع پر سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی رہنماء ارم بخاری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں