پا کستان مرکنٹائل ایکس چینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,040 کی سطح پر بند ہوا

بدھ 17 جولائی 2019 20:43

پا کستان مرکنٹائل ایکس چینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,040 کی سطح پر بند ہوا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پا کستان مرکنٹائل ایکس چینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,040 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس 11.634بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,491 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 3.137 بلین روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 2.330 بلین روپی, سونے کے سودوں کی مالیت 1.911 بلین روپی, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.758 بلین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 959.684 ملین روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 897.184 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 379.635 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 198.722 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 34.795 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 23.065 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.340 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.020 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں