ایس ای سی پی کی جانب سے ٹریڈرز کا منافع کم کرنے کے منفی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر جا پڑے شدید مندی

منگل 15 اکتوبر 2019 19:50

ایس ای سی پی کی جانب سے ٹریڈرز کا منافع کم کرنے کے منفی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر جا پڑے شدید مندی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کی جانب سے ٹریڈرز کا منافع کم کرنے کے منفی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑے ہیں جس کے سبب شدید مندی دیکھی جا رہے ہیں۔منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 34 ہزار 197 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 70 پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا۔صبح دس بجے کے بعد مارکیٹ اچانک مندی کا شکار ہو گئی جس سے انڈیکس 121 پوائنٹ نیچے چلا گیا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 21,525,660 شیئرز کا لین دین جن کی مالیت687,546,157 پاکستانی روپے رہی۔خیال رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے مارکیٹ میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جارہی تھی جس کے سبب انڈیکس نی34 ہزار کی سطح عبور کی۔گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رحجان رہا لیکن ایس ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹریڈرز نے کام بند کر کے ہڑتال کردی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سی10روپے کے شیئر پر6پیسے، 10سی25روپے کے شیئر پر8 پیسے کمیشن مقرر کردیا ہے۔

25سے 50 روپے فی شیئر پر 12 پیسے کمیشن ہوگا جبکہ50سے 100روپے کے شیئرپر15پیسے کمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈرز نے منافع کی شرح کم کرنے پرکام بند کردیا اورٹریڈنگ ہال سے باہر آگئے تھے۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈرزکی ہڑتال کے بعد کاروبارمیں مسلسل مندی دیکھی گئی اورانڈیکس 2 سوسے زائد پوائنٹس نیچے گرگیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں