عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا21ڈالر سستا ہو گیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:07

عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا21ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا21ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت800روپے کی کمی سی1لاکھ13ہزار200روپے سے کم ہو کر1لاکھ12ہزار400روپے ہو گئی اسی طرح686 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار51روپے گھٹ کر96ہزار365روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا18ڈالر سستا ہو ا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا500روپے اور دس گرام سونا 429روپے سستا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں