رواں سال کی پہلی ششماہی ،پاکستانی 46ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے

منگل 19 جنوری 2021 13:52

رواں سال کی پہلی ششماہی ،پاکستانی 46ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء)رواں سال2021 کی پہلی ششماہی پاکستانی 46ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال2020-21 کے پہلے 6 ماہ(جولائی تادسمبر) کے دوران 1لاکھ 30 ہزار میڑک ٹن چائے درآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 35 ارب 80 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 97 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، یعنی سالانہ بنیاد پر 31 فیصد سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں