مرکنٹائل ایکس چینج میں 10.1ارب روپے کے سودے

جمعہ 16 اپریل 2021 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی10.1ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 13,358 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 3.237ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.805 ارب روپے ،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والی سودوں کی مالیت 2.159 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 898.660 ملین رو پے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 281.996 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 233.555ملین روپے ، پلاٹین کے سودوں کی مالیت 196.339 ملین روپے،کا پر کے سودوں کی مالیت 133.477 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 121.016 ملین روپی اور ڈی جے کے سودوں کی مالیت 82.770 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 2.583 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں