مقامی سطح پر سونے کی قیمت550روپے کمی

جمعرات 27 جنوری 2022 22:47

مقامی سطح پر سونے کی قیمت550روپے کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں33ڈالرز کی نمایاںکمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت1812 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت550روپے کمی سے 1لاکھ26ہزار600اوردس گرام سونے کی قیمت472روپے کمی سے 1لاکھ8ہزار539 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1470روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں