سیاسی افراتفری سے ملک کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوگا،میاں زاہد حسین
ْپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔ معیشت بہتر ہوگی،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
جمعہ 27 مئی 2022 23:58
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں سیاسی مقاصد کے لیے جلسے، جلسوس، احتجاج، ہڑتال، تشدد اورتوڑ پھوڑ کی روایت بہت پرانی ہے۔
حالیہ برسوں میں کاروباری افراد اس طرح کے احتجاجوں سے پریشان اور تنگ ہیں اس لئے حکومت اور اپوزیشن ان روزروزکے احتجاجوں کا کوئی حل نکالیں۔ کراچی میں صرف ایم کیوایم کے طویل دورمیں پانچ سوہڑتالیں ہوئیں۔ 25 مئی کے احتجاجی مارچ سے ایک اندازے کے مطابق ملک کو تقریبا 60 ارب روپے کا معاشی سرگرمیوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ بیس ارب روپے کا ریونیواور 16 ارب روپے کی ایکسپورٹس متاثر ہوئی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے ہزاروں کنٹینروں کومظاہرین کوروکنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس سے کاروباری برادری اورملک کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں 126 دن تک دھرنا دیا گیا تھا جس سے حکومت تو نہیں بدلی مگرسی پیک معاہدے میں تاخیرسمیت ملکی معیشت کواربوں ڈالرکا نقصان ہوااورملک کا امیج بھی خراب ہوا۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں جواضافہ کیا ہے اس سے معیشت سنبھلے گی نہیں مگراس سے مہنگائی اوربے روزگاری میں اضافہ ہوگا جبکہ اس فیصلے سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام آسکتا ہے اور مارکیٹ میں جوغیریقینی پھیلی ہے اس میں کچھ کمی آسکتی ہے۔ مگراس سے کاروباری سرگرمیاں کم ہوجائیں گی قرضے بڑھ جائیں گے اور صنعتکاروں کے پاس سرمایہ کم ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی، مہنگائی میں اضافہ ہوگا لیکن آئی ایم ایف اور دوسرے ممالک سے قرضوں کے حصول کی راہ ہموار ہوگی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی فوری ضرورت ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت