عالمی مارکیٹ میں فی اونس سوناسستا ہو گیا ، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت گھٹ گئی

منگل 28 جون 2022 22:52

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سوناسستا ہو گیا ، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت گھٹ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سوناسستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت گھٹ گئی ،آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں10ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1823ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا350روپے کی کمی سی1لاکھ41ہزار500روپے اور دس گرام سونا 301روپے کی کمی سی1لاکھ21ہزار313روپے ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں