جامعہ کراچی، طلبہ کو کلاسز کے آغاز سے قبل ہی یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کا رڈ فراہم کردیئے جائیں گے

پیر 15 جنوری 2018 22:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق امسال مارننگ پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو کلاسز کے آغاز سے قبل ہی 17 جنوری تک ان کے یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کا رڈ فراہم کردیئے جائیں گے۔جاری اعلامیہ کے مطابق واضح رہے کہ اس سے قبل طلبہ کو یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کارڈ عموماً دوسرے سال موصول ہواکرتے تھے جس کی وجہ سے طلبہ کو بہت سے معاملات میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے طلبہ کے اس دیرینہ مسئلے کے حل کی ہدایت کی اور آج ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہوچکاہے۔علاوہ ازیں جامعہ کے جعلی کارڈ کی روک تھام کے لئے کارڈ میں کیوآر کوڈ بھی متعارف کرایاگیا ہے ۔ترجمان کے مطابق شیخ الجامعہ کی جانب سے آن لائن نظامِ متعارف کرانے کی وجہ سے بروقت یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کا رڈز کی فراہمی ممکن ہوسکی ۔واضح رہے کہ طلبہ کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے انرولمنٹ کارڈ اور یونیورسٹی کارڈ کے حصول سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں گذشتہ روز 15 جنوری 2018 ء کو 1000 طلبہ کو یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کارڈ جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں