پی آئی اے کاکنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ

60 سال سے زائد عمر کے 22ریٹائرڈ پائلٹس کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر گزشتہ برس بھرتی کیا گیا تھا

بدھ 28 جون 2017 16:18

پی آئی اے کاکنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) پی آئی اے نے کنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کنٹریکٹ پائلٹس سے تربیتی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 60 سال سے زائد عمر کے 22 ریٹائرڈ پائلٹس کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر گزشتہ برس بھرتی کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بنکاک میں اے ٹی آر طیاروں کی سیمولیٹر تربیت کے دوران 17 پائلٹس مرحلہ وار فیل ہوئے، تربیت اور تنخواہوں کی مد میں ایک پائلٹ پر 30 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات صرف ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فیل پائلٹس کی اکثریت نے دوران تربیت سمولیٹرز سافٹ ویئر پر فرضی جہاز ہی تباہ کر ڈالے۔ فیل پائلٹس کی اکثریت اکتوبر 2017 تک کے کنٹریکٹ پر بھرتی کی گئی ہے، 10 پائلٹس کو تربیت میں فیل ہونے کے باعث ملازمت سے کچھ عرصہ قبل فارغ کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں فیل ہونے والے 7 پائلٹس کو سابق انتظامیہ نے مبینہ طور پر برطرف نہیں کیا، مذکورہ فیل پائلٹس کی برطرفی کے احکامات مارچ میں چیف پائلٹ کریو ٹریننگ نے جاری کیے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو معاہدے کے مطابق ایک ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں