کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ،
حکمرانوں کی نا اہلی ،کرپشن کی وجہ سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، عمران خان نواز شریف آج اپنے سیاسی مستقبل کی بھیک مانگ رہا ہے ، آصف علی زرداری بھی بہت جلد یہ نعرہ لگائے گا مجھے کیوں نکالا،سربرا ہ پاکستان تحریک انصاف
پیر 23 اکتوبر 2017 21:00
(جاری ہے)
چیئرمین عمران خان نے تاجر برادری کی تقریب کے بعد سائٹ ٹائون میٹروول باب خیبر پر پارٹی کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مزید کرپشن کے بادشاہ آصف زرداری اور انکے گروپ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔
پیپلز پارٹی سندھ میں کرپشن کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو مفلوج کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غربی کی عوام اور خصوصاً پختونوں کے ساتھ نادرا حکام کا رویہ انتہائی نا مناسب اور متعصبانہ ہے۔ ڈی سی ویسٹ پیپلز پارٹی کا نوکر بنا ہوا ہے وہ ضلع غربی کی عوام کے ساتھ اپنا دہرہ رویہ ترک کریں اور ضلع غربی کے نوجوانوں کے ڈومیسائل اور پی آر سی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔اگر ڈی سی ویسٹ اور نادرا حکام نے اپنا متعصبانہ رویہ درست نہیں کیا تو تحریک انصاف کے کارکنان اور ضلع غربی کے عوام مل کران دونوں کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، فردوس نقوی ،علی زیدی ، عمران اسماعیل، خرم شیر زمان ،ضلع غربی کے صدر سبحان علی ساحل، دوا خان صابر، سعید آفریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا سیاسی کھیل ختم ہوچکا ہے۔ جس طرح نواز شریف آج اپنے سیاسی مستقبل کی بھیک مانگ رہا ہے اسی طرح آصف علی زرداری بھی بہت جلد یہ نعرہ لگائے گا کہ مجھے کیوں نکالا۔ اس وقت پوری قوم احتساب چاہتی ہے ۔ قوم کسی اور کے نعرے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پاکستانی قوم کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف متحد ہوچکی ہے ، وہ کسی زرداری یا بلاول کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں اپنے چار سالہ دورحکومت میں ثابت کردیا کہ اس ملک کو صرف دیانتدار اور ایماندار قیادت ہی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی کا گاڑی سستی کرنے کا اعلان
سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ
منعم ظفر کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات،عوامی نمائندوں کے مسائل پر گفتگو
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
امن وامان میں ناکامی پر بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے، جے یوآئی
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
ماہی گیروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کا جلد اعلان کریں گے، سید نجی عالم
شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کررہے ہیں ..
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم ..
سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سیکریٹری صحت سندھ جریحان اقبال بلوچ نے خسرہ کے ردعمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف