نوجوان پاکستان اور پاک سرزمین کا روشن مستقبل ہیں وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی وسیم آفتاب

اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کو فری پری سیلف اسیسٹمنٹ ٹیسٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں سلمان مجاہد بلوچ

اتوار 10 دسمبر 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے جامعہ کراچی کے طلباء کے لئے فری پپری انٹری سیلف اسیسٹمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا،جسمیں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر جامعہ کراچی کے اساتذہ، منتخب ملازمین یونین جامعہ کراچی سمیت وائس چیئرمین پی ایس پی وسیم آفتاب،ممبر پی ایس پی نیشنل کونسل عبداللہ شیخ،رہ نماء پی ایس پی سلمان مجاہد اور ایس ایف پی مرکزی کمیٹی بھی طلباء کی حوصلہ افزاء کے لئے موجود تھی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ایس پی وسیم آفتاب نے طلباء سے اپنے خطاب میں کہا کے طلباء اور نوجوان پاکستان و پاک سرزمین پارٹی کا روشن مستقبل ہیں اور طلباء کی کامیابی اور بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،رہ نماء پی ایس پی سلمان مجاہد بلوچ نے پری انٹری ٹیسٹ کے انعقاد پر ایس ایف پی کارکنان کو مبارک باد پیش کی،اس موقع پر ممبر پی ایس پی نیشنل کونسل عبداللہ شیخ نے طلباء کو حصول علم پر توجہ مرکوز رکھنے کی تاکید کی انکا مزید کہنا تھا کے پاکستان کی تعمیر و ترقی تعلیم یافتہ پاکستان سے وابستہ ہے،اس موقع پر ایس ایف پی کارکنان میں اعزازی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں