کراچی میں چھٹے سالانہ میائو ںونڈر کیٹ شو کا انعقاد

اتوار 17 دسمبر 2017 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) کراچی میری ٹائم میوزیم میںاتوار کی شام چھٹے سالانہ میائو ںونڈر کیٹ شوکا انعقادکیا گیا جس میں شہر بھر سے بلّیوں کے شائقین کی ایک بڑی تعدادنے اپنی پالتو بلّیوں کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر برّصغیر سمیت دنیا بھر کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والی نت نئی رنگ و نسل کی پچاس سے زائد بلّیوں کو ان کے مالکان نے سجا سنوار کر نمائش کے لئے پیش کیا اور شرکاء سے بھر پور داد وصول کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں منعقد ہونے والی اس انوکھی سالانہ نمائش میں بلّیوں کی کیٹ واک و مقابلہِ حسن کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ڈاکٹر جے دیو اور ڈاکٹر مسرور پیرزادہ نے جج کے فرائض انجام دیے۔ ڈی جی میری ٹایم میوزیم ایاز خان اور ڈاکٹر ایس ایم قریشی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ مقابلے کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پالتو جانوروں کی خوراک و دیگر اشیاء سے متعلق تجارتی ادارے قریشی انٹرپرائزز کے زیرِ اہتما م سالانہ میائوںونڈر کیٹ شوکا آغاز چھ سال قبل کیا گیا تھا اور ایک مختصر سے عرصے میں بلّیوں کی اس انوکھی نمائش نے ملک گیر شہرت حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں