تعاون نہ کرنے پر رائوانواراوران کی ٹیم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ،ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی

پیر 22 جنوری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)نقیب اللہ قتل کیس کے تفتیش افسرایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہاہے کہ تعاون نہ کرنے پررائوانواراوران کی ٹیم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ، رائوانوارپولیس افسرہیں خواہش ہے کہ تفتیش میں پیش ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیرعابد قائم خانی نے کہا کہ رائوانوارکا انتظار کررہے ہیں مگروہ ابھی تک نہیں پہنچے، رائو انوار سے کسی قسم کا رابطہ بھی نہیں ہوا،خواہش ہے تفتیش میں پیش ہوں۔

انہوں نے کہاکہ رائوانوار پیش نہیں ہوتے تو رپورٹ افسران کو بھیج دیں گے، دبائو قبول کیا ہے نہ کریں گے۔رائوانوارسمیت تمام افسران پیش ہوں تعاون کریں، کیس میں تعاون نہیں کیاجائے گا تو گرفتاریاں بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تعاون نہ کرنے پررائوانواراورٹیم کیخلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔عابد قائم خانی نے کہاکہ رائوانوارکے گھر پر پیشی سے متعلق نوٹس لگایا گیا ہے چھاپہ نہیں مارا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں