محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی نئی سہ مائی میں داخلوں کا دوسرا مرحلہ اس ہفتہ مکمل کر لیا جائے گا
پیر 22 جنوری 2018 19:52
(جاری ہے)
یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ نئے سیمسٹر میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کا انٹری ٹیسٹ اتوار،۸۲ جنوری کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگا جس میں ۷۲ جنوری کی شام تک داخلہ کی درخواست دینے والے طلبہ شریک ہو سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان کے نام سے موسوم نجی شعبہ میں قائم کی جانے والی اس یونیورسٹی کو ھائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی جانب سے سب سے اعلیٰ کیٹیگری " ڈبلیو "میں رکھا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ماجو کا جن پروفیشنل اداروں کے ساتھ الحاق ہو چکا ہے ان میں پاکستان انجیئرنگ کونسل، (پی ای سی) نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل، (این سی ای اے سی) اور ایشیاء پیسیفک کوالٹی نیٹ ورک، (اے پی کیو این) شامل ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی جانب سے شروع کئے جانے والے چار سالہ ڈگری پروگرام بی ایس (اکاونٹنگ اینڈ فنانس) میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اینڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹ،(اے سی سی ای) کی جانب سے آٹھ اور چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاونٹنٹ،(سی آئی ایم ای) کی جانب سے چھ پرچوں کا استثنیٰ فراہم کیا جاچکا ہے۔دریں اثنا ایلیٹ کوچنگ سینٹر شاہ فیصل ٹاون کے ایک سو پچاس سے زائید طلبہ نے اپنے اساتذہ احمد اللہ اور نشتراحمد کی رہنمائی میں گزشتہ شام محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا اور طلبہ کو دی جانے والی سہولتوں کا جائیزہ لیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ماجو کے فیکلٹی ممبران کی جانب سے انھیں انڈر گریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار