خامیوں کی نشاندہی اور حل کے ضمن میں میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ
منگل 23 جنوری 2018 22:15
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ناطے میڈیا پر غیر جانبدارانہ طور پر صرف اور صرف حقائق عوام کے سامنے لانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کے قیام کے لئے تمام اداروں کے ساتھ میڈیا کو بھی آزادی سے کام کرنے کے ماحول کی دستیابی اشد ضروری ہے لیکن اس ضمن میں میڈیا ہائوسز کو اپنے اوپر عائد ہونے والے قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے درست طور پر کام کرنے کی بھاری ذمے داری ایڈیٹرز پر عائد ہوتی ہے کیونکہ شائع یا نشر ہونے والی کوئی بھی خبر ان سے گذر کر قارئین اور ناظرین تک پہنچتی ہے اس لئے عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کی سب سے زیادہ ذمے داری ایڈیٹرز پر عائد ہوتی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تیزی سے سائنسی ترقی کرتی ہوئی ہماری دنیا حقیقی معنوں میں ایک گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ پہلے الیکٹرانک میڈیا اور اب سوشل میڈیا کے تیز رفتار پھیلائو نے معلومات کی فراہمی اور حصول صرف ایک کلک پر کردیا ہے جہاں کسی بھی فرد اور ادارے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ فی الفور کیا جاسکتا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے کے ذمہ دار فرد کے طورپر یہ صحافیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ درست رپورٹنگ کے ذریعہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور حکومت کی کوتاہیوں پر آواز اٹھائیں ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کاموں کی تشہیر بھی ضروری ہے کینوکہ یہ ان کی صحافتی ذمے داری ہے کہ عوام کو ان کے لئے مہیا کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کریں ۔ گورنر سندھ نے ایڈیٹرز کلب کے قیام کراچی کو ایڈیٹرز کے لئے ایک اچھی کاوش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایڈیٹرز کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ گورنر سندھ نے کراچی ایڈیٹرز کلب کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے مسائل پر ایک تفصیلی ورکنگ پیپر بھیجنے کے لئے بھی کہا تاکہ انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔ کلب کے صدر مبشر میر نے گورنر سندھ کو ایڈیٹرز کے لئے دفتر اور رہائشی سہولیات کی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا اور اس ضمن میں ان سے تعاون کی درخواست کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ