کرا چی، واٹر کمیشن کا ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ خالد محمود شیخ کو ایک گھنٹے میں کراچی میں پانی کا نظام ٹھیک کرنے کا حکم
چینی کمپنی کی واجب الادارقم سے طے شدہ تعداد سے کم ملازمین رکھنے پر رقم کٹوتی، ڈی ایم سیز کے غیرحاضر ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم غیر حاضرملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی بھی ہدایت
پیر 16 اپریل 2018 19:57
(جاری ہے)
کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کی ادائیگی روکنے کے معاملے پر سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر طحہٰ فاروقی نے کمیشن کو بتایا کہ چینی کمپنی کا جنوری اور فروری کا بل بھی واجب الادا ہے جس پر کمیشن نے استفسار کیا کہ ہم نے سابقہ بل روکنے کا حکم نہیں دیا تھا بلکہ صرف آئندہ کیلئے یہ حکم تھا۔
انہوں نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کو حکم جاری کیا کہ جو متنازعہ رقم ہے وہ تصدیق کے بعد ادا کریں۔کمیشن نے چینی کمپنی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے ایک سال سے ایک ہزار ملازمین کے بغیر کام چلایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ سے ان ملازمین کی تنخواہ کی رقم منہا کی جائیگی کیونکہ معاہدے کے مطابق آپ کو ان ملازمین کو تنخواہیں دینی تھیں اور یہ تباہی اس لیے ہورہی ہے کہ آپ کے پاس ملازمین کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں بیٹھ کر آپ چین سے نئی چیزیں لارہے ہیں جبکہ پہلے آپ کو اپنے ملازمین مکمل کرنے چاہیئے۔کمیشن نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سیز) کے غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم جاری کیا اور ایسے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی بھی ہدایت کی۔کمیشن نے چینی کمپنی سے واجب الادا رقم میں سے طے شدہ تعداد سے کم ملازمین رکھنے پر بھی کٹوتی کرنے کا حکم جاری کیا۔بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی واٹر کمیشن کی سماعت کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ پیش ہوئے۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے کمیشن کو بتایا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بھی بجلی کم مل رہی ہے، ہمیں لوگوں کی پریشانی کا احساس ہے۔جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے استفسار کیا کہ ’آپ کو گالیاں پڑ رہی ہیں کچھ تو خیال کریں، کہیں پانی آرہا ہے، کہیں نہیں آرہا جس پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے کمیشن کو کہا کہ جہاں پانی آرہا ہے انہیں تو شکر ادا کرنا چاہیے‘۔کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ’آپ کیسی بات کررہے ہیں آپ احسان کررہے ہیں پانی دے کر۔ پانی عوام کا حق ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک 15، 20 وال مین اندر نہیں جایئں گے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، یہاں طاقتور کو پانی مل رہا ہے مگر غریبوں کو نہیں مل رہا۔سربراہ واٹرکمیشن نے ایم ڈی واٹربورڈ سے کہا کہ کراچی میں گٹرابل رہے ہیں، سیوریج کا پانی صاف پانی میں مل رہا ہے، مجھے بتائیں کہ کراچی میں کتنے والو مین ہیں۔ ایم ڈی واٹربورڈ نے جواب دیا کہ شہر میں 700 والو مین کام کررہے ہیں۔ کمیشن نے استفسار کیا کہ کبھی ایک بندے کے خلاف بھی کارروائی ہوئی، کسی ایک والو مین کو ٹرانسفر بھی نہیں کیا، مجھے لوگ اللہ کا نام لے کر دھمکیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کام نہ کرسکے تو اللہ کو کیا جواب دو گے، میں جاتے جاتے کم ازکم 200 لوگوں کو تو فارغ کرکے جاؤں گا۔ایم ڈی واٹربورڈ نے جواب دیا کہ میرے پاس بھی واٹس ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر 500 شکایات آتی ہیں اور لوگ مجھے بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ایم ڈی صاحب آپ اپنے عملے کو ہلائیں، جن علاقوں میں پانی نہیں وہاں پانی آپ نے مفت پہنچانا ہے، اور مجھے رپورٹ پیش کرنی ہے۔جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو حکم جاری کیا کہ آج ہی کراچی میں پانی کی تقسیم کا مسئلہ ٹھیک کریں ورنہ آدھی رات کو دورہ کروں گا اور آپ کو لے کر ہائڈرنٹس پر جائوں گا اور وہیں سوالات کروں گا۔کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت جاری کی کہ ایک گھنٹہ میں نظام ٹھیک کریں۔جسٹس (ر) امیر مسلم ہانی نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں پانی نہیں پہنچتا وہاں قانون کے مطابق آپ لوگوں کو ٹینکر کی ذریعے پانی پہچانا ہے۔سماعت کے دوران میئر کراچی وسیم اختر بھی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔کمیشن نے میئر کراچی سے استفسار کیا کہ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کے حوالے سے آپ کی دلچسپی نظر نہیں آرہی ہے، آپ نے وعدہ کیا تھا فاطمہ جناح روڈ بن جائیگا تاہم وہ اب تک نہیں بنا ہے۔میئر کراچی نے کمیشن کو بتایا کہ فاطمہ جناح روڈ زیر تعمیر ہے، سیوریج کی لائنوں کا مسلہ تھا اس لیے تاخیر ہوئی، نئے پائپ ڈال رہے ہیں تاکہ مسلہ مستقل حل ہوجائیں۔کمیشن نے میئر کراچی سے روڈ کی تکمیل کے لیے ٹائم فریم طلب کرلیا۔بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاون میں پانی کے معاملے پر شہری کی شکایات بھی سنی گئیں۔شہری نے بتایا کہ واٹر بورڈ نے بلدیہ ٹاؤن میں تمام تر وال مین پرائیوٹ رکھے ہوئے ہیں اورجو ایک سال میں صرف 12 گھنٹے پانی دیتے ہیں۔کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو شہریوں کے مسائل سننے کی ہدایات جاری کیں۔کمیشن میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے ایڈیشنل ایم ڈی بھی پیش ہوئے۔کمیشن سربراہ امیر مسلم ہانی نے ان سے استفسار کیا کہ آپ نے نا اہل لوگو کو ٹھیکا دیا ہے مجھے ٹھیکیدار کا پروفیشنل بیک گرائونڈ بتائیں ہے اور بتائیں کہ کس چیز کی مجبوری تھی جو آپ نے اس کو ٹھیکا دیا۔ایڈیشنل ایم ڈی واسا نے کمیشن کو بتایا کہ اگر ہم وہ ٹینڈر اس کو نہیں دیتے تو پھر دوبارہ ٹینڈر کرنا پڑتا۔کمیشن نے ہالہ ناکہ حیدرآباد پر جاری تمزیل کنسٹریکشن کمپنی کا کانٹریکٹ منسوخ کرنے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی بیک گرائونڈ نہیں ہے۔واٹر کمیشن کی کارروائی 17 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے گجر نالہ اور پچر نالہ کے کنسلٹنٹ کی تعیناتی پر چیف سیکریٹری سے منگل کو رپورٹ طلب کرلیکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار