فیصل آباد میں سی سی آئی پاکستان کے نئے گرین فیلڈ باٹلنگ پلانٹ کا افتتاح
منگل 17 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
سی سی آئی پاکستان میں 2008 سے اپنے کاروبار میں 500 ملین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔
سی سی آئی پاکستان کی مجموعی طور پر 25 پروڈکشن لائنز، 530 سے زائد ڈسٹری بیوٹرز اور 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد سیلز پوائنٹس ہیں جو ملک کی 20 کروڑ 80 لاکھ صارفین کی ضروریات پوری کررہا ہے۔ گزشتہ 10 سال میں سی سی آئی پاکستان کا مارکیٹ شیئر دو گنا ہوگیا ہے۔ اس موقع پر کوکا۔کولا آئیسیک اور چیئرمین انادولو گروپ تونکے ازیلہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "مجھے آج یہاں سی سی آئی کے فیصل آباد گرین فیلڈ پلانٹ کے افتتاح پر انتہائی فخر ہے۔ سال 2006 میں جب ہم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تو ہم اس قوم کے مستقبل سے متعلق انتہائی پراعتماد تھے۔ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ہماری مشترکہ کاوشیں پایہ تکمیل تک پہنچ گئی ہیں اور ان 12 سالوں میں ہم نے ایک طویل سفر طے کرلیا ہے۔ ہم پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری اور کاروبار میں وسعت لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور آج کے پروجیکٹ کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے۔ پاکستان کے لوگ دوستانہ مزاج کے حامل اور محنتی ہیں اور میں پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت اور پرعزم نوجوانوں اور اس قوم کے انتہائی زرخیز اور متنوع کلچر سے متاثر ہونے کے ساتھ میں اس ملک کے مستقبل پر ایک بار پھر اپنے یقین کا اظہار کرتا ہوں۔" اس موقع پر سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر جان ایم گلیون نے اظہار خیال کرتے ہوئے ہم نے بہترین انداز سے سال 2018 کا آغاز کیا ہے۔ فیصل آباد میں اس افتتاح کے ساتھ ہم نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنا نیا واٹر برانڈ ڈاسانی (Dasani)متعارف کرایا ہے۔ ہم نے انرجی سیکٹر میں مانسٹر اور میوٹنٹ کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اس موقع پر عزت مآب گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، ترک سفیر عزت مآب مصطفیٰ یورضاکل، عزت مآب وزیر پنجاب برائے فنانس عائشہ غوث پاشا، سی ای او کوکا۔کولا آئیسیک براک بساریر، دی کوکا۔کولا کمپنی کے چیف گروتھ آفیسر اور سینئر وائس پریذیڈنٹ فرانکسکو کریسپو بینٹز، دی کوکا۔کولا کے یورپ، مڈل ایسٹ اور افریقہ گروپ کے پریذیڈنٹ برائن اسمتھ، دی کوکا۔کولا کمپنی کے مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ ریجن کے پریذیڈنٹ زوران وسینی، اور دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان و افغانستان کے جی ایم رضوان اللہ خان موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی