مشتاق احمد یوسفی ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے،اردو ادب میں مزاح نگاری کو عروج عطا کیا، میئر کراچی وسیم اختر

بدھ 20 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی کا انتقال اردو ادب کا بہت بڑا نقصان ہے ہم جس مزاح نگار کے عہد میں جی رہے تھے وہ ہم میں نہیں رہے، مشتاق احمد یوسفی ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے اردو ادب میں مزاح نگاری کو عروج عطا کیا، مشتاق احمد یوسفی کی کتابیں چراغ تلے ، خاکم بدہن، آب گم، زر گزشت، شام شعر یاراں اردو ادب کا قیمتی سرمایہ ہیں،مشتاق احمد یوسفی کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ستار امتیاز اور ہلال امتیاز عطا کیا تھا، اردو ادب ایک ایسی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے جنہیں صدیوں بھلایا نہیں جاسکے گا، میئر کراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں