فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ’لوڈ ویڈنگ‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے

لوڈ ویڈنگ کا ٹریلر بھی جلد ریلیز کیا جائیگا ‘ فلم رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 15 جولائی 2018 12:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) سپر ہٹ فلم ’ایکٹر اِن لا‘ اور ’نامعلوم افراد‘ کی پسندیدہ جوڑی یعنی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ’لوڈ ویڈنگ‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی فلموں کی تاریخ میں پہلی بار کسی فلم کا اینیمیٹڈ ٹیزر ریلیز ہوا ہے، جس نے دھوم مچادی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے پہلے ہی ٹیزر نے ہی اس بات کو واضح کردیا تھا کہ فلم کے مرکزی اداکار فہد مصطفی کو شادی کرنے کا شوق ہے جس کے لیے وہ اپنی والدہ پر زور ڈال رہے ہیں۔فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس میں پنجابی مزاح کا تڑکا بھی شامل ہے۔لوڈ ویڈنگ کا ٹریلر بھی جلد ریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں