گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محصور متاثرین کیلئے فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں، بلاول بھٹو

جمعہ 20 جولائی 2018 22:12

گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محصور متاثرین کیلئے فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں، بلاول بھٹو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نگران وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر اور دیگر علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث علاقوں میں محصور ہزاروں بے یارو مددگار متاثرین کی کے لیئے فوری طور امدادی کاروائیاں شروع کی جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت کے باعث پیدا ہونے والے سنگین حالات نے آبادی کے ایک بہت بڑے حصے کو شدید متاثر کیا ہے، جو تاحال وہاں محصورہیں۔ انہوں نے قدرتی آفت کے دوران حادثات میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی و گلگلت بلتستان کی حکومتیں انتظامی غفلت برتنے سے گریز کریں اور مزید تاخیر کیئے بغیر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لیئے امدادی کاروائیاں شروع کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ علاقے میں راستوں اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی فوری بحالی کے لیئے بھی عملی اقدامات کیئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں