نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں‘ سینئر صحافیوں کا ردعمل

ہفتہ 18 اگست 2018 00:09

نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں‘ سینئر صحافیوں کا ردعمل
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق چیئرمین و کالم نویس ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے قوم کو بہت سی امیدیں ہیں، تحریک انصاف کو ان امیدوں پر پورا اترنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اقتدار ضرور ملاہے لیکن اس وقت ملک کو بہت سارے چیلنجز کا بھی سامنا ہے جس میں معاشی، خارجہ پالیسی کے حوالے سے کئی چیلنجیزشامل ہیں۔

ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا چاہئے اور تمام جماعتوں کو جمہوری روایات کی پاسداری کرنی چاہئے ۔کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری و سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ نے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، قوم کو ان سے بڑی امیدیں ہیں جو وعدے تحریک انصاف نے کئے تھے وہ وعدے وہ پورے کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرامن انتقال اقتدار جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے اور اس کا سہرا پارلیمان کے اندر تمام جماعتوں کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد عمران خان کی پہلی تقریرکو بہت سراہا گیا تھا اور عمران خان کو چاہئے کہ اس جذبہ کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ ملک کے بہتر مستقبل اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں