بینک دولت پاکستان نے عیدالاضحی کے موقع پر 185 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے

پیر 20 اگست 2018 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بینک دولت پاکستان نے عیدالاضحی کے موقع پر کرنسی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے 185 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جبکہ گذشتہ برس عیدالاضحی پر 168 ارب روپے جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام الناس اور کھاتے داروں میں تقسیم کرنے کی غرض سے جاری کردہ کل کرنسی نوٹوں میں سے 12 ارب کے کم مالیت کے (100 روپے تک) کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کئے گئے جبکہ گذشتہ برس عیدالاضحی پر 8 ارب روپے کے نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

مزید برآں، عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں نوٹوں کی وافر دستیابی کے لئے 200 ارب روپے کے بڑی مالیت کے (500 روپے اور زائد) صاف ستھرے اور عمدہ معیار کے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں