عید کی خوشیوں میں سیکورٹی فور سز سمیت تمام دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کو یاد رکھنا چاہئے، اسلم خان

منگل 21 اگست 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) بانیان پاکستان کی نمائندہ غیر سیاسی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے مسلم امہ وطن کو عید الاضحی و حج کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عید قر با ں کی خوشی کے موقع پر سیکورٹی فور سز سمیت وہ تمام مسلم امہ وطن جو دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے اور ان کے لواحقین کو عید کی خو شیو ں میں بھرپور شامل کرنا چاہئے ایک تہنیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ قر با نیاں اللہ تعا لیٰ کے قرب اور ملاقات کا موجب ہیںمگر اس شخص کے لئے جو اخلاص اور ایمانداری سے قربانیاں کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں