کراچی میں آوارہ کتوں کی دہشت،شہری پریشان،جناح اسپتال میں روزانہ کیسز رپورٹ ہونے لگے

کراچی میں شام ڈھلتے ہی ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر آوارہ کتوں کا راج ہوتا ہے جس سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) کراچی شہر میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی ناک میں دم کررکھاہے۔ یہ گروہ کی شکل میں شہریوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ جناح اسپتال میں روزانہ کیسز رپورٹ ہونے لگے۔کتے عام طورپر خوف کی علامت ہوتے ہیں ۔حالیہ دنوں میں کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے بارہ واقعات سامنے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی سے جناح اسپتال لائے گئے مریضوں میں بچے اورو خواتین شامل ہیں۔

مارکیٹ میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں شام ڈھلتے ہی ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر آوارہ کتوں کا راج ہوتا ہے جس سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے۔اس بارے میں جب وزیر بلدیات سعید غنی سے سوال کیا گیا تو موصوف نے شکار کا پیغام سنا دیا،شہریوں نے وزیر بلدیات ، کمشنر کراچی اور مئیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں