اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںمنی لانڈرنگ کیس ،ْآصف زرداری اور فریال تالپور پیش ،ْ حاضری لگا کر ..

منی لانڈرنگ کیس ،ْآصف زرداری اور فریال تالپور پیش ،ْ

حاضری لگا کر بینکنگ کورٹ سے واپس چلے گئے , سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور دیگر کی ضمانت پر رہائی کا آخری روز تھا , ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کر دی , سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں ،ْوکیل انور مجید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء)جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت پر رہا سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے تینوں بیٹوں سمیت دیگر کی ضمانت پر رہائی کا منگل کو آخری روز تھا اور تمام ملزمان بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔

بینکنگ کورٹ کراچی میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے جس پر انور مجید کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔

انور مجید کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان پیش کرنے کا کہا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے اس لیے ہم ایف آئی اے کو چالان کے لیے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں۔عدالت نے 5 مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی، مفرور ملزمان میں حسین لوتھا، عارف خان، اعظم وزیر خان سمیت دیگر شامل ہیں۔یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس از خود نوٹس کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے اور گزشتہ روز اعلیٰ عدالت نے ماتحت عدالتوں کو حکم دیا تھا کہ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے پہلے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں