پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے،نفیسہ شاہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:23

پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے،نفیسہ شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے، حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیاہے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اربوں کا نقصان ہوا، پی ٹی آئی کو حکومت میں آتے ہی آئی ایم ایف جانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

سی این جی، گیس اور بجلی ہر چیز مہنگی کردی گئی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بہت بڑا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے۔اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے حوالے سے پوچھے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ شہباز شریف کو ایک کھولی میں رکھا گیا ہے، پیپلزپارٹی شہبازشریف کی اخلاقی حمایت کرتی ہے۔نفیسہ شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 50 دن میں60 یو ٹرن لیے ہیں، دیکھتے ہیں کون بد نام ہوتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں