اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںجام خان شورو پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

جام خان شورو پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ سے ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے، جام خان شورو پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی وہ تمام مقدمات میں سرخرو ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سانحہ کارساز کے شہداء کے 11 ویں برسی کے موقع پر یادگار شہدا پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(خبر جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 18 اکتوبر اور27 دسمبر کے واقعات کی کڑیاں ملتی ہیں، ہم نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے بھی تحقیقات کروائیںاور ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہر دور میں ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے لیکن ہم ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جام خان شورو پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے، وہ تمام مقدمات میں سرخرو ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں