کراچی میں رہائش پزیر غیرملکی خاتون کے گھر ڈکیتی کی واردات، غیر ملکی کرنسی اور کریڈٹ کارڈز اور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:23

کراچی میں رہائش پزیر غیرملکی خاتون کے گھر ڈکیتی کی واردات، غیر ملکی کرنسی اور کریڈٹ کارڈز اور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) کراچی میں رہائش پزیر غیرملکی خاتون کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ جہاں ڈاکو گھر سے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی اور کریڈٹ کارڈز لے اڑے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں رات گئے نامعلوم ڈاکوچینی خاتون کے گھرکا صفایا کردیا۔ اپنا وطن چھوڑ کر کراچی کو مسکن بنانے والی چینی خاتون خاتون اور اس کے گھر والوں کو یرغمال بناکر45لاکھ پاکستانی،غیر ملکی کرنسی اورکریڈٹ کارڈز سمیت گھر کی دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں