سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مختلف غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، پراجیکٹ کولاچی کمفرٹس میں تشہیروفروخت غیرقانونی قرار

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائمخانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے جبکہ پروجیکٹ کولاچی کمفرٹس واقع ناظم آباد میں تشہیروفروخت کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متنبہ کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ واٹرکمیشن کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے صدرٹائون کے علاقے میں پلاٹ نمبر 1/12,RY-9،ریلوے کوارٹرزمیں بائیںجانب کی لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیا۔علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر L-162،بلاک 4-Aاسکیم 24پرچوتھی منزل کی دیواروں اورگارڈرز،پلاٹ نمبر C138،بلاک 14،پرسامنے کی جانب لازمی کھلی جگہ پرآرسی سی چھت اوردیگرتعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر A-147،بلاک 13-Aاسکیم 24،اسکیم 36میں پلاٹ نمبرA-561،بلاک 7، پلاٹ نمبرA-500،بلاک 7،اورپلاٹ نمبرB-1،بلاک 3بہادریارجنگ سی ایچ ایس پرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈیمالیشن ٹیم نے جمشیدٹائون میں پلاٹ نمبر 59،ڈی سی ایچ ایس دوسری منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 142،ڈی ایم سی ایچ ایس پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورکالمز،پلاٹ نمبر 672،گارڈن ایسٹ پر26بھاری آرسی سی کالمزکومنہدم کردیا،لیاری ٹائون میں پلاٹ نمبر50-LY-2،کھڈامارکیٹ تیسری منزل کی آرسی سی چھت اورشیٹرنگ کومنہدم اورپلاٹ نمبر AK-625،لی مارکیٹ پرتعمیرات کوسربمہرکردیاگیامزیدبراں ایک اورڈیمالیشن ٹیم نے کورنگی ٹائون میں پلاٹ نمبر 03،گلی نمبر 10قیوم آبادپرپانچویں منزل کی چھت اورپلاٹ نمبرF-131،سیکٹر31-Eلکھنوء سی ایچ ایس کے گرائونڈفلور کی دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔علاوہ ازیں ایس بی سی اے نے پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ "کولاچی کمفرٹس"،واقع پلاٹ نمبر 1/8،3-Cناظم آبادنمبر3،لیاقت آباد ٹائون میں بلڈرزلائسنس اوراین اوسی برائے تشہیروفروخت کے بغیرتشہیری مہم اوربکنگ وخریدوفروخت کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے متعلقہ بلڈرمیسرز ویسکون انٹرپرائزیزکوانتباہی نوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں عوام الناس کومتنبہ کیاہے کہ مزکورہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی لین دین نہ کی جائے بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں