ْکراچی،وزیر بلدیات و کچی آبادی سعیدغنی کا کے ڈی اے اور ایم ڈی کے دفاتر کا اچانک دورہ
تمام غیر حاضرملازمین کے ایک دن کی تنخواہ کاٹنے، شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات
پیر 22 اکتوبر 2018 23:09
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر کے فوکل پرسن رحمت اللہ شیخ، محمد خان ابڑو، میڈیا کنسلٹینٹ زبیر میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر بلدیات ایم ڈی اے کے مرکزی دفتر پہنچیں تو وہ ملازمین اور افسران کی تعداد بہت کم تھی، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر افسران کے حوالے سے بازپرس کی اور حاضری رجسٹر پر جن جن ملازمین نے حاضری نہیں لگائی ان تمام کو غیر حاضر قرار دے کر ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے اور ان تمام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات کی۔ اس موقع پر انہوں نے موجود افسران اور ملازمین پر واضح کیا کہ اب وہ اس طرح روزانہ کی بنیاد پر آکر حاضریاں چیک کرنے کی بجائے جس دن بھی آئے اور جو بھی تاخیر سے یا بغیر کسی عذر کے غیر حاضر ہوا اس کے خلاف محکمہ ذاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر پہنچیں جہاں انہوں نے کے ڈی اے کے ٹریفک مینجمنٹ، لینڈ ڈپارٹمنٹ، ریکوری ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ کے ڈی اے میں افسران اور ملازمین کی حاضری پر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی اور سیکرٹری کے ڈی اے سے بھی انہوں ملاقات کی اور ان سے افسران اور ملازمین کی حاضری سمیت دیگر پر بازپرس کی۔ انہوں نے سیکرٹری کے ڈی اے کو 17 سے 19 گریڈ کے تمام افسران اور ان ذمہ داریوں کی رپورٹ بھی طلب کی جو انہوں نے ان سے گذشتہ دورے کے موقع پر بھی طلب کی تھی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے کو ہدایات کی کہ آئندہ 48 گھنٹے میں یہ رپورٹ انہیں فراہم کی جائے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے خواتین اور مردوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیں اور مختلف محکموں کے افسران کو مسائل کے فوری ازالے کے لئے ہدایات بھی دی۔ #کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار