تھر میں فرا ہمی آب و خورا ک کا کا م تیز کیا جا ئے ، سید ممتا ز علی شاہ

چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکمو ں سے دو رو ز میں تھر میں جا ر ی خد ما ت کی رپو ر ٹس طلب کر لیں

پیر 22 اکتوبر 2018 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) چیف سیکرٹری سندھ سید ممتا ز علی شاہ نے تھر میں ضرورت مندو ں کو پا نی ،حفظا ن صحت ،خورا ک ،طب و صحت ،افزا ئش مویشی اور تعلیم کی سہو لتو ں کی فرا ہمی کو تیز کر نے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور متعلقہ سیکریٹریو ں سے دو رو ز کے اندر خد ما ت کی ادا ئیگی اور مستقبل کی منصو بہ بندی کے ضمن میں رپو ر ٹس طلب کر لی ہے ۔

وہ پیر کی صبح اپنے دفتر میں تھر ڈیو لپمنٹ پرو گرا م کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے ۔چیئر مین پلا ننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بو ر ڈ سندھ محمد وسیم ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر محمد عثما ن چا چڑ ،سیکریٹری لا ئیو اسٹا ک اینڈ فشریز سہیل اکبر شا ہ ،سیکریٹری اسکو ل ایجو کیشن قا ضی شا ہد پر ویز ،منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجو کیشن فا ئو نڈیشن محتر مہ ناہید شا ہ درا نی اور سیکریٹری پلا ننگ ڈاکٹر شیریں نا ریجو نے بھی اجلا س سے خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے خشک سا لی سے متا ثرہ لو گو ں کو پیننے کے پا نی ،خورا ک وادویا ت اور انکے مویشیو ں کیلئے چا ر ہ فرا ہم کر نے کیلئے خدما ت کو مستحکم کرنے کی ہدایت اور وا ضح کیا کہ اس سلسلے میں غفلت کی کو ئی گنجا ئش نہیں ۔سید ممتا ز علی شاہ نے زور دے کر کہا کہ صو بہ بھر میں خد ما ت کی ادا ئیگی کے ساتھ ساتھ تر جیحی بنیا د پر تھر میں خدما ت کے دا ئر ے کو وسیع کیا جا ئے ۔

چیئر مین پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد وسیم نے شر کا ء اجلا س کو مشورہ دیا کہ وہ روا بط کو مستحکم بنا کر اپنے اپنے حصے کا کا م کر تے رہیں ۔اجلا س میں خصو صی دعوت پر شریک تھر فا ئو نڈیشن اور اینگرو کے نما ئندو ں نے تھر کے با ر ے میں بریفنگ دی ۔ایم ڈی SEFناہید شاہ درا نی نے تھر میں تعلیمی خد ما ت کے حوالے سے صو ر ت حا ل پر رو شنی ڈالی اور بعض مسائل کے حل کیلئے تجا ویز بھی پیش کیں ۔مینجنگ ڈائریکٹر اسٹیوٹا ڈائریکٹر نا صر ملک نے بھی اپنے ادا ر ے کی خد ما ت سے آگا ہ کیا ۔سیکرٹری زرا عت آغا ظہیر الدین اور دیگر نے بھی اجلا س میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں