اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںاپوزیشن حکومت کو 100 دن کا وقت دینا چاہتی ہی: ناصرشاہ ایف آئی اے کو کسی ..

اپوزیشن حکومت کو 100 دن کا وقت دینا چاہتی ہی: ناصرشاہ

ایف آئی اے کو کسی کیس میں لگتا ہے پیپلزپارٹی ملوث ہے تو منی لانڈرنگ کا نام دے دیتی ہے،رہنما پیپلزپارٹی کی گفتگو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو 100 دن کا وقت دینا چاہتی ہے، پی پی جمہوریت پریقین رکھتی ہے مسائل کے حل کے لیے سیاست کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن تنقید برائے تعمیر پر یقین رکھتی ہے، حکومتی کارکردگی پر عوام نے اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی، ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت 5سال پورے کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے نہیں جانا چاہتی تھی اب انھیں آئی ایم ایف اچھی لگ رہی ہے، بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی خود کو حکومت میں نہیں سمجھتی۔جعلی اکاؤنٹس سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس اور ٹرانزکشنز میں ملوث لوگوں کا نام سامنے لایا جائے، ایف آئی اے کو کسی کیس میں لگتا ہے پیپلزپارٹی ملوث ہے تو منی لانڈرنگ کا نام دے دیتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بڑی برائی کے آنے سے اپوزیشن کو چھوٹی برائی کو قریب لانا پڑتا ہے، الیکشن کے دوران 2014 کے مقدمے سے پی پی قیادت کو تنگ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں