کراچی کے علاقے نیوکراچی میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر طویل جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا
�ئر ٹینڈرز اور اسنارکل نے آگ پر قابو پایا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
پیر 10 دسمبر 2018 00:00
(جاری ہے)
آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز، ایمبولینسیں اور دیگر امدادی ٹیموں کے ساتھ علاقہ پولیس بھی مذکورہ متاثرہ تولیہ فیکٹری پہنچیں ۔فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے آگ بجھانے کے اور امداد کام شروع کر دیئے۔
تولیہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری تھیں کہ فیکٹری کی تیسری منزل پر ایک بار پھر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔فیکٹری میں بیڈ شیٹس، تولیے اور کپڑے کی مختلف اشیا تھیں جو جل کر خاکستر ہوگئیں،آگ بجھانے کی کارروائی میں واٹر بورڈ کے ٹینکرز نے بھی حصہ لیا جو پانی کی فراہمی کے لیے وہاں موجود تھے۔فائر بریگیڈ حکام نے اس آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ،جبکہ تیسری منزل کے اندر تک رسائی کے لیے دیواریں توڑد ی گئیں۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح سوا 6 بجے موصول ہوئی، جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں تو فیکٹری کی تینوں منزلوں پر آگ لگی ہوئی تھی، تاہم کسی بھی شہری کے فیکٹری کے اندر ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور نا ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔فیکٹری میں تولیہ، ہوزری اور مختلف قسم کا کپڑا تیار کیا جاتا تھا فیکٹری مالکان شہر میں موجود نہیں ہیں، فیکٹری مالک افضل فیصل آباد جب کہ بہادر جرمنی میں ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلستانِ مصطفی، سائٹ، لانڈھی، کورنگی، سوک سینٹر، گلشنِ اقبال، منظورکالونی اور سینٹرل فائراسٹیشن کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز فائر بریگیڈکوفراہم کیئے گئے ۔ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف فائرٹینڈرز کو وقوعہ پر پانی فراہم کیا گیا اور مکمل قابوپائے جانے تک فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی جاری رکھی۔انہوں نے بتایاکہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لیے 40 ہزار گیلن پانی فراہم کیا گیا۔فائر آفیسر کے مطابق فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ تین منزلہ گارمنٹس فیکٹری کی عمارت کی بالائی منزل پر لگی تھی،ڈپٹی چیف انجینئر امتیاز افضل کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی مگر چار مقامات پر آگ لگنے اور پانی کی قلت کے باعث آگ بڑھ گئی۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ان کو آگ لگنے کا پتہ 6بجے چلا، جبکہ آگ لگنے کا واقعہ صبح 4بجے پیش آیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف