شاہ زیب قتل کیس کی مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ، مجرم سراج تالپور اور سجاد تالپور کے وکیل محمود قریشی کے دلائل مکمل

پیر 10 دسمبر 2018 17:13

شاہ زیب قتل کیس کی مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ، مجرم سراج تالپور اور سجاد تالپور کے وکیل محمود قریشی کے دلائل مکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ، مجرم سراج تالپور اور سجاد تالپور کے وکیل محمود قریشی کے دلائل مکمل کرلیے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سراج تالپور اور سجاد تالپور شاہ رخ جتوئی کی گاڑی میں موجود نہیں تھے ،جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن اور مدعی مقدمہ سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت17 دسمبر تک ملتوی کردی،شاہزیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دو ملزمان کو سزائے موت اور دو کو عمر قید سزا ہے،سپریم کورٹ احکامات پر ہائیکورٹ سزا کے خلاف ملزمان کے اپیلوں پر سماعت کر رہی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں