سندھ ہائیکورٹ ، عزیر بلوچ کو ٹرائل کورٹ میں پیشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری دفاع کو 2 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:31

سندھ ہائیکورٹ ، عزیر بلوچ کو ٹرائل کورٹ میں پیشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری دفاع کو 2 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے عزیر بلوچ کو ٹرائل کورٹ میں پیشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری دفاع کو 2 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیا۔عزیر بلوچ کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کرنے کیخلاف در خواست پر سماعت ہوئی۔وفاق کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پرسندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپکوجواب جمع کرانے کیلییآخری مہلت دی تھی،عدالت نے ریمارکس دئے کہ عزیر بلوچ کوکہاں رکھا گیاہیکیوں نہیں بتایا جارہا احکامات کیباوجود کسی فریق نے جواب جمع نہیں کرایا،اس موقع پر عدالت نے نے سیکرٹری دفاع کو 2جنوری کیلیینوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی۔مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں