ایک لاکھ ساٹھ ہزار نوجوان ہر سال یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں،ڈاکٹر زبیر شیخ
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم ہر نوجوان کے تعلیم حاصل کرنے کا حق مہیا کرنے کے مسلہ پر توجہ دے، صدر پروفیسرمحمدعلی جناح یونیوارسٹی
اتوار 16 دسمبر 2018 18:00
(جاری ہے)
ماجو میں ہونے والے اوپن ہاوس کے موقع پر تمام بیچلرز اور ماسٹرز پر کے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کے لئے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے جن پر متعلقہ تعلیمی پروگراموں کے اساتذہ طلبہ اور انکے والدین کو مشورے دینے کے لئے موجود تھے۔
اس موقع پر ماجو کے اساتذہ کی جانب سے طلبہ کو مفت کیر ئیر کاونسلنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ماجو کی کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سائینسز اور لائیف سائینسز فیکلٹیز کے ڈینز،شعبہ جاتی سربراہان اور سینئر اساتذہ بھی اوپن ہاوس سیشن میں موجود تھے۔ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے طلبہ اور ان کے والدین سے کہا کہ ہم سب کو ایک سسٹم بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ دنیا سسٹم کے ساتھ چلتی ہے انسان کے ساتھ نہیں چلتی ہے اس لئے کسی ایک سسٹم کی جانب دیکھنا ضروری ہوتا ہے جس کے لئے یونیورسٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باختیار بنانا بے حد ضروری ہے جن میں مینجمنٹ،اساتذہ،اسٹاف اور طلبہ کے درمیان موثر رابطہ اور اپنی ذمہ داری سے باخبر ہونا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوسال قبل ماجو میں صدارت کی ذمہ داری سنبھالتے وقت انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کم ہم ماجو کو تین برس کے اندر اس ریجن کی ایک بہترین یونیورسٹی بنائیں گے اور اللہ کا شکر ہے کہ دوسال کی انتھک محنت کے بعد سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی چارٹرڈ انسپیکشن اینڈ ایولوشن کمیٹی کی جانب سے سندھ کی نجی شعبہ کی جنرل کیٹیگری یونیورسٹیوں میں محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کو رینک ون پر فائیز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اچھے تحقیقی کام کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے صرف پی ایچ ڈی کی ڈگری دے دینے سے بات نہیں بنے گی ایک پی ایچ ڈی استاد کا تعلیم دینے کا معیار بھی بہت بلند ہونا چاہیے تاکہ ہم معاشرہ کو باصلاحیت افراد مہیا کرسکیں۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ ماجو میں طلبہ اور انڈسٹری میں موثر رابطہ قائم رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ہماری فیکلٹی میں انڈسٹری کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ بھی شامل کئے گئے ہیں اور کے ساتھ ہی ملک کے ممتاز صنعتکاروں اور تاجروں کو یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ انکے تجربات شئیر کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے جس سے ہمارے طلبہ کو ملک کے صنعتی و تجاری شعبہ کے بارے میں جاننے کا بھر موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد اچھی نوکری کے خواب دیکھنے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے کی طرف راغب کرنے پر بھی توجہ دی جاتی ہے اور اس ضمن میں فائینل ائیر کے طلبہ کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے انکو بیٹر کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جس کے لئے انھیں چھ ماہ تک دفتر،فرنیچر، کمپیوٹر، ٹیلیفون اور بجلی کی مفت سہولت دی جاتی ہے اور جس کے بعد وہ اپنا کاروبار خود اپنے دفتر میں منتقل ہوسیکیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع