وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بحری لائبریری کی تزئین نو کا افتتاح کردیا

بحری لائبریری کی تزئین نو اور پیشہ ورانہ کتب میں اضافے کے فیصلے کو بہت سراہا ، بحری پیشہ ورانہ ریسر چ اور عمومی کتب بینی کے فروغ میں ایک بہترین قدم قرار دیدیا

پیر 17 دسمبر 2018 16:54

وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بحری لائبریری کی تزئین نو کا افتتاح کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر بحری معاملات علی زیدی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بحری لائبریری کی تزئین نو کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) راشد صدیقی، کیپٹن انور شاہ، ڈائریکٹرز اور دیگر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے بحری لائبریری کی تزئین نو اور پیشہ ورانہ کتب میں اضافے کے فیصلے کو بہت سراہا اور اسے بحری پیشہ ورانہ ریسر چ اور عمومی کتب بینی کے فروغ میں ایک بہترین قدم قرار دیا۔

انہوں نے قدیم سرمای? کتب کی تلاش کے لیے بنائے گئے آرکائیو سافٹ ویئر کا معائنہ کیا ، پیشہ ورانہ کتابوں کا جائزہ لیا بعدازاں لائبریری کی تاثراتی کتاب میں اپنے توصیفی کلمات قلم بند کیے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی این ایس سی میں لائبریری کا اقدام بہت اچھا فیصلہ ہے، لائبریری کا کلچر مغرب میں دوبارہ پروان چڑھ رہا ہے جب کہ ہمارے ہاں ختم ہورہا ہے، میں کراچی سمیت پورے پاکستان سے اپیل کروں گا کہ پی این ایس سی کو کتب عطیہ کریں، بلڈنگ میں اوپر ایک فلور خالی ہے وہاں بھی لائبریری قائم کردینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں جو بھی صدر ریٹائرڈ ہوتا ہے وہ اپنے نام کی لائبریری بنا دیتا ہے، لائبریری میں بیٹھ کر کتب پڑھنے کا کلچر ختم نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں