اپنی گرفتاری کی کوئی پروا نہیں لیکن اہلخانہ کو سات گھنٹے تک اسلحہ کے زور پر گھر میں یرغمال بناکر جس انداز میں تذلیل کی گئی ناقابل برداشت ہے، آغا سراج درانی
میں کوئی دہشت گرد یا مفرور ملزم نہیں تھا ، نہ کہیں فرار یا روپوش ہوا تھا میرا تعلق درانی قبیلے سے ہے ، چھاپہ مارنے والے اس وقت میرے گھر پہنچے جب مجھے گرفتار کیا جاچکا تھا وہ میری موجودگی میں گھر آتے اور میری فیملی کی بے عزتی کرتے تو انہیں پتہ چل جاتا کہ وہ کس کے گھر آئے ہیں کوئی غیرت مند آدمی یہ برداشت نہیں کرسکتا،سپیکر سندھ اسمبلی نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی پوری روداد سندھ اسمبلی اجلاس میں بیان کردی
جمعہ 22 فروری 2019 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے ایوان میں موجود تمام ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ میری گرفتاری کا نہیں بلکہ اس نشست کے تقدس اور حرمت کا ہے جس پر میں بیٹھا ہوں،انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی پر حملہ کیا گیا ہے،آج جو کچھ میرے اور میری فیملی کے ساتھ کیا گیا ہے وہ کل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو کیا دیکھانا چاہتے ہیں کہ ہم اسپیکر اور اسکی فیملی کا کیا حشر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد ایک تقریب میں شرکت کے لئے گیا تھا جہاں سے بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کرلیا گیا۔یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ماضی میں بھی ہم جیلوں میں جاتے رہے ہیں ایسا سلوک تو مشرف کے دور میں بھی نہیں ہوا انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہی نیا پاکستان ہی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم خاندانی اور شریف لوگ ہیں، پاکستان کے لئے میرے خاندان کی بڑی قربانیاں ہیں، میں نہ کوئی دہشت گرد ہوں نہ کہیں روپوش یا فرار ہوا تھا پھر ایسا سلوک کیو ں کیا گیا۔ سندھ میںیہ غلط روایت ڈالی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے گھرمیں توڑ پھوڑ کی اورگھر کی خواتین کو ساڑھے سات گھنٹے تک اسلحہ کے زور پر یرغمال بنائے رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گھبرانے والا نہیں ہوں، نیب کو 1985ئ سے لیکر اب تک کا تمام ریکارڈ دیدیا تھا اس کے باوجود یہ سلوک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں سندھ اسمبلی کا منتخب اسپیکر ہوں کوئی سزا یافتہ مجرم نہیں بلکہ صرف ملزم ہوں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور یہ پتہ چلائیں کہ یہ غیرقانونی کام کرنے والے نیب کے کون سے افسران یا عملے کے ارکان تھے اور ان کی تفصیلات اس ایوان کے سامنے لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کیا ہمیں پھانسی پر چڑھائیں گے ہم ڈرنے والے نہیں میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا جانثار ہوں، ہم بموں اور گنوں سے نہیں ڈرے تو ان کی چھوٹی چھوٹی بندوقوں سے کیا ڈریں گے۔انہوں کہا کہ پوری دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ سندھ اسمبلی کے کسٹوڈین کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ آغا سراج کے انتہائی جذباتی خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان شیم شیم کے نعرے لگاتے رہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا