محمد شاہ ویلفیئر ٹرسٹ کا قبرستانوں کی صفائی ستھرائی پر اظہار تشکر

اتوار 21 اپریل 2019 21:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) محمدشاہ ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری محمدرفیق شاہ نے شب برأت پر محمد شاہ قبرستان میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پرمتعلقہ اداروں سے تشکرکا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے قبرستانوں میں بہتر انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، ہم امید رکھتے ہیں کہ متعلقہ ادارے آئندہ بھی اسی طرح عوامی مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لے کر اپنے فرائض بخوبی انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی میں محمد شاہ قبرستان میںصفائی ستھرائی، پانی روشنی اور سیکورٹی انتظامات کاجائزہ اور دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔محمد رفیق شاہ نے بتایاکہ محمد شاہ ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے شب برأت پر قبرستان کے اندراور باہر زائرین کی سہولت کے لئے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، جبکہ قبل ازیں پورے قبرستان میں ادارے کی جانب سے صفائی ستھرائی، روشنی و پانی اور سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل بحسن وخوبی انجام پایا جس میں حکومتی اداروں نے بھی تعاون کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں