فیس ایپ سے متعلق سیکورٹی خدشات سامنے آگئے

جمعہ 19 جولائی 2019 15:21

فیس ایپ سے متعلق سیکورٹی خدشات سامنے آگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی فیس ایپ سے متعلق بڑا سیکورٹی خطرہ سامنے آگیا۔ ایپ کے ذریعے تقریبا پندرہ کروڑ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی ہے ۔روسی انجینئرز کی تیارکردہ نئی "فیس ایپ " نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا ہے ۔ اس ایپ کے ذرایعے کے صارف کی تصویر سے اس کے چہرے کوجوان اوربوڑھا کیا جاسکتا ہے ۔

اس ایپ کوجہاں صارفین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں صارف ڈیٹا کی سیکورٹی پر بھی کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی بزنس جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے زریعے کمپنی تقریبا پندرہ کروڑ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرچکی ہے ۔ فیس ایپ انسٹال کرنے پر صارف کمپنی کی تمام شرائط منظور کرتا ہے اور کمپنی کویہ حق حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ صارف کی تمام تصاویراور ذاتی معلومات استعما ل کرسکتی ہے ۔

ا س کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر نام کے ساتھ استعمال کرنے کی بھی اجازت دے رہے ہیں ۔امریکی جریدے کے مطابق اب تک گوگل پلے سے دس کروڑ سے زائد لوگ اسے ڈاون لوڈ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر چک شومر نے ایف بی آئی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس ایپ کو امریکی شہریوں کے لئے نجی خطرہ قرار دیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں