بلدیہ شرقی میں آلائشیں بروقت اٹھانے پر تقریب ستائش ،ضلع شرقی صفائی میں دیگر اضلاع سے بہتر رہا ، چیئرمین معید انور

اتوار 18 اگست 2019 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس اور یونائٹیڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کے زیر انتظام چائنا گرائونڈ کشمیر روڈ پر ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور کی معاونت کے سبب آلائشیں اور یوم آزادی کی مناسبت سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں چیئرمین بلدیہ شرقی نے شرکت کی جبکہ بلدیہ شرقی کی بھرپور معاونت کرنے پر عیدالاضحی کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر چائنا گرائونڈ کشمیر روڈ پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا استقبال کرنے کے ساتھ میونسپل ورکرز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے افسران رحمت اللهپیرزادہ ،جمال شاہ ،جنید کوریجو یوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں کو یونین کی جانب سے سے سندھ اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

مزدور یونینوں نے ملازمین کے جائز حقوق کی فراہمی کے لیے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ پر زور دیا الائنس کی جانب سے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ،افسران ،یوسی چیئرمینوں کی عیدالاضحی کے تینوں روز خدمات کی فراہمی پر ستائش کی ۔چیئرمین معید انور نے کہا کہ مزدوروں کے جائز حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیں گے ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اس آپریشن کی کامیابی میںتمام یوسیز کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں نے مثالی کردار ادا کیا ہر کسی نے اپنا فریضہ سمجھ کر آلائشیوں کو اٹھایا اور ٹھکانے لگایا جسکی بدولت ضلع شرقی دوسرے ضلعوں کی نسبت بہتر رہا بعد ازاں تمام ورکرز اور تقریب کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں ریلی نکالی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں