بلدیہ کورنگی نے بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے 7 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگا دیا

اتوار 25 اگست 2019 18:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) بلدیہ کورنگی نے بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے ملیر ماڈل زون میں جاری صفائی مہم کے دوران اب تک7 ہزار ٹن سے زائد کچرا ملیر اور ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں سے اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اور ضلع کورنگی کی عوام بحریہ ٹاؤن کے ممنون و مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن اور بلدیہ کورنگی نے مشترکہ صفائی مہم کا آغاز ملیر ماڈل زون سے کیا ہے اور گزشتہ5 دن کے دوران ملیر ماڈل زون میں جمع شدہ کچرے کے ڈھیروں سے اب تک 7ہزار ٹن سے زائد کچرا اُٹھا کر ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار میمن کے ہمراہ ملیر سعود آباد اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے بحریہ ٹاؤن اور بلدیہ کورنگی کی جاری صفائی مہم کے کاموں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پرعوام نے ملیر کے علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے پر چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں