ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر و وفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا وفد کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری فاتحہ خوانی اور چادر چڑھائی

ملک کی سلامتی اور کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت کے خاتمہ کیلئے بھی دعا کی اور آنیوالے زائرین سے ملاقات

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر و وفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزرشتہ روز سندھ کے صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے آخری دن مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی و سابق صوبائی وزیر مذہبی امورعبدالحسیب سی او سی کے ارکان حق پرست رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری اور دیگر شعبہ جات کے اراکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی اور کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت کے خاتمہ کیلئے دعا کی اور مزارشریف پر آنیوالے زائرین سے ملاقات کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں